22.2 C
Islamabad
منگل, ستمبر 2, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈی پی او سیالکوٹ کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ،پولیس کی...

ڈی پی او سیالکوٹ کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ،پولیس کی جانب سےجاری امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا

- Advertisement -

سیالکوٹ ۔ 26 اگست (اے پی پی):دریائے چناب و توی میں طغیانی کے باعث سیالکوٹ میں سیلابی صورتحال سنگین ہو گئی ہے، متعدد دیہات اور سڑکیں زیر آب آ چکی ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ فیصل شہزاد نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور پولیس کی جانب سے جاری امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے پولیس کو شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے اور ان کی ہر ممکن مدد کرنے کی ہدایت دی۔ ترجمان پولیس کے مطابق بھاری نفری متاثرہ علاقوں اور سڑکوں پر تعینات ہے جبکہ ندی نالوں، پلوں اور خطرناک مقامات پر شہریوں کی حفاظت کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، ندی نالوں اور پلوں کے قریب نہ جائیں اور پولیس کی ہدایات پر عمل کریں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر 15 ہیلپ لائن پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں