ڈی پی او سیالکوٹ کا کم عمر ڈرائیوروں اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں کی ہدایت

104
One Welling
One Welling

سیالکوٹ ۔21فروری (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ فیصل شہزاد نے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے کم عمر ڈرائیوروں بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکلوں اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کے احکامات جاری کئے۔

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کینٹ میا ں عبد الرزاق نے ناکہ بندی کر کے بغیر نمبرپلیٹ موٹر سائیکلوں، کم عمر ڈائیوروں اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد نوجوانوں کو تھانہ میں بند کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔