ڈی پی او سیالکوٹ کی تھانہ سول لائن میں کھلی کچہری ،سائلین کے مسائل دریافت کیے

67
ڈی پی او سیالکوٹ کی تھانہ سول لائن میں کھلی کچہری ،سائلین کے مسائل دریافت کیے

سیالکوٹ۔ 27 دسمبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسیالکوٹ رانا عمر فاروق نے تھانہ سول لائن میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا اور سائلین کے مسائل دریافت کیے۔

اس موقع پر ڈی پی او سیالکوٹ نے کھلی کچہری میں عوامی مسائل اور شکایات سنیں اور موقع پر ہی فوری حل کے احکامات جاری کیے۔

ڈی پی او سیالکوٹ نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام کی شکایات کا ترجیحی بنیادوں پر ازالہ کرنا اور پولیس کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے جبکہ سیالکوٹ پولیس عوام کی خدمت اور تحفظ کے لیے دن رات مصروف عمل ہے۔