- Advertisement -
سیالکوٹ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی):ڈی پی او سیالکوٹ نے دوران ڈیوٹی شہید ہونے والے کانسٹیبل کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں شرکت کی ۔
پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ رانا عمر فاروق نے شہید کانسٹیبل شمس الحق کی بیٹی کی شادی میں شرکت کی اور 5 لاکھ کا چیک بطور جہیز گفٹ دیا۔ ڈی پی او نے کہا کہ شہدا پنجاب پولیس کا فخر ہیں اور محکمہ پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں۔
- Advertisement -
انہوں نے کہا کہ پولیس شہدا کی فیملی کی خوشی اور غمی میں شرکت اور ان کی ویلفیئر ہمارا اولین فرض ہے اور ہم اس فرض کو بھر پور طریقے سے نبھاتے رہیں گے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=515818
- Advertisement -