24.7 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈی پی او صوابی ضیاء الدین احمد کی زیر صدارت ہفتہ وار...

ڈی پی او صوابی ضیاء الدین احمد کی زیر صدارت ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد

- Advertisement -

پشاور۔ 13 اگست (اے پی پی):ڈی پی او صوابی ضیاء الدین احمد کی زیر صدارت ہفتہ وار اردلی روم کا انعقادکیاگیاجس میں پولیس جوانوں نے انفرادی طور پر پیش ہو کر اپنے مسائل بیان کیے۔اردلی روم کے دوران متعدد اہلکاروں نے پوسٹنگ، تبادلے، رخصت اور دیگر انتظامی نوعیت کے مسائل ڈی پی او صوابی کے سامنے رکھے۔ ڈی پی او صوابی نے قواعد و ضوابط کے مطابق فوری احکامات جاری کیے۔

ڈی پی او صوابی نے کہا کہ اردلی روم کا مقصد اہلکاروں کے مسائل براہ راست سن کر ان کا فوری اور منصفانہ حل نکالنا ہے۔انہوں نے جوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں خلوص نیت، دیانت اور قانون کی پاسداری کے ساتھ ادا کریں کیونکہ ایک بااخلاق اور فرض شناس پولیس فورس ہی عوام کے اعتماد کی حقیقی مظہر ہوتی ہے۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں