ڈی پی او قصور نے زخمی پولیس اہلکار کی عیادت

151

قصور۔ 09 اگست (اے پی پی):ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں نے تھانہ سٹی پھولنگر کے علاقہ میں جیولرز شاپس پر ڈکیتی کی واردات کے دوران زخمی ہونیوالے پولیس اہلکار ہیڈ کانسٹیبل ملک ندیم کی رورل ہیلتھ سنٹر پھولنگر میں عیادت کی۔

انہوں نے ملک ندیم کی جلد صحتیابی کیلئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا اورانہیں بہادری کا مظاہرہ کرنے پر شاباش دی۔

ڈی پی او قصور نے جیولر شاپ کا بھی دورہ کیا، تاجروں سے ملاقات کی اور جلد ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لاکر قرار واقعی سزا دلوانے کی یقین دہانی کروائی۔

ڈی ایس پی پتوکی اور ڈی ایس پی سی آئی اے کی سربراہی میں سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ انشاللہ جلد ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا جائے گا۔