ڈی پی او قصور کی کھلی کچہریوں کے ثمرات جاری، شہری سے چھینی گئی رقم واپس

96
Accused arrested
Accused arrested

قصور۔ 24 جنوری (اے پی پی):ڈی پی او قصور کی کھلی کچہریوں کے ثمرات جاری، شہری سے چھینی گئی رقم واپس کر دی گئی۔ پولیس ترجمان قصورنے بتایا کہ ڈی پی او قصورمحمد عیسیٰ خاں کی ہدایت پر تھانہ سرائے مغل پولیس نے شہری سے چھینی گئی رقم واپس کر دی۔

بلوکی کا رہائشی رانا ذوالفقار ڈی پی او قصور کی کھلی کچہری میں پیش ہوا تھا۔ ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں نے ایس ایچ او سرائے مغل کو مال مسروقہ کی برآمدگی کے احکامات جاری کیے تھے۔

ایس ایچ او طارق محمود کی سربراہی میں پولیس ٹیم نقدی رقم 60 ہزار روپے برآمد کر کے شہری کو واپس کر دئیے۔ شہری نے چھینی گئی رقم واپس ملنے پر ڈی پی او قصور اور تھانہ سرائے مغل پولیس کا شکریہ ادا کیا۔\