ڈی پی او مانسہرہ کی جانب سے ریٹائر ہونے والے مالی ولی شاہ کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد

30
DPO Mansehra Shafiullah Gandapur
DPO Mansehra Shafiullah Gandapur

مانسہرہ۔ 02 جولائی (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ شفیع اللہ گنڈاپور کی جانب سے مانسہرہ پولیس سے ریٹائر ہونے والے مالی ولی شاہ کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ مانسہرہ پولیس کے مطابق الوداعی تقریب میں ایس پی سٹی ریشم جہانگیر، ایس پی انویسٹی گیشن شیراز خان اور دیگر افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی۔ مالی ولی شاہ ڈی پی او ہاؤس مانسہرہ میں فرائض انجام دے رہے تھے۔وہ مدتِ ملازمت مکمل ہونے کے بعد باعزت طور پر ریٹائر ہو گئے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پولیس فورس میں گزارا وقت میری زندگی کی سب سے قیمتی یادگار ہے۔ ڈی پی او مانسہرہ کا کہنا تھا کہ جس ایمانداری اور خلوص نیت سے ولی شاہ نے اپنی پوری سروس کے دوران ذمہ داریاں نبھائیں، وہ قابلِ ستائش ہیں۔ ریٹائرمنٹ سے محض ایک روز قبل بھی انہوں نے اپنی ڈیوٹی پوری ذمہ داری اور محنت سے سرانجام دیں جس پر انہیں دلی خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے ڈی پی او مانسہرہ نے یادگاری ہار اور تحائف پیش کیے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ دیگر افسران نے بھی ان کی طویل و مخلصانہ خدمت کو سراہتے ہوئے تحائف دیئے اور محبت بھرے الفاظ میں رخصت کیا۔