29.9 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈی پی او مظفرگڑھ نے معذور شخص کی درخواست پر اسے نئی...

ڈی پی او مظفرگڑھ نے معذور شخص کی درخواست پر اسے نئی بیساکھیاں فراہم کر دیں،پولیس ترجمان

- Advertisement -

مظفرگڑھ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی):ڈی پی او مظفرگڑھ سید حسنین حیدر نے معذور رکشہ ڈرائیور محمد اکرم کی درخواست پر اپنے دفتر میں بلوا کر نئی بیساکھیاں فراہم کردیں۔پولیس ترجمان کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ سید حسنین حیدر کو پولیس تحفظ مرکز مظفرگڑھ کے توسط سے معذور رکشہ ڈرائیور محمد اکرم نے درخواست کی کہ اس کی بیساکھیاں ٹوٹ چکی ہیں جس پر ڈی پی او مظفرگڑھ نے معذور رکشہ ڈرائیور محمد اکرم کو اپنے دفتر بلوایا اور اسے نئی بیساکھیاں فراہم کیں۔

اس موقع پر انچارج تحفظ مرکز مظفرگڑھ بھی ہمراہ تھے۔محمد اکرم نے ڈی پی او سید حسنین حیدر کا بہت شکریہ ادا کیا اور دعائیں دیں۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=515577

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں