ڈی پی او کا ڈی ایچ کیوہسپتال کا دورہ، ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے کانسٹیبل کی عیادت

104

ڈی پی او کا ڈی ایچ کیوہسپتال کا دورہ، ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے کانسٹیبل کی عیادت

سرگودھا ۔ 13 جنوری (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر ایم ایس بشیر احمد عاکف نے اُن کا استقبال کیا اور ان کو مختلف وارڈز کا وزٹ کروایا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے اس دوران ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے کانسٹیبل شاہزیب کی بھی عیادت کی۔

ڈی پی او نے زخمی ہونے والے کانسٹیبل شاہزیب کی خیریت دریافت کی اور پولیس کانسٹیبل کو ہسپتال میں دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ ڈی پی او اسد اعجاز ملہی نے ایم ایس بشیر احمد عاکف کو کانسٹیبل کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے مناسب ہدایات جاری کیں۔ کانسٹیبل شاہزیب 2 روز قبل دورانِ ڈیوٹی علاقہ تھانہ اربن ایریا ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے۔ ڈی پی او اسد اعجازملہی نے کانسٹیبل شاہزیب کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور اُن کی صحت یابی کی دعا کی۔