24.3 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈی پی او کا کھلی کچہری کا انعقاد

ڈی پی او کا کھلی کچہری کا انعقاد

- Advertisement -

مظفرگڑھ۔ 11 اگست (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او ) سید غضنفر علی شاہ نے دفتر پولیس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔پیر کو پولیس ترجمان کے مطابق وزیر اعلٰی پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن اور شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید غضنفر علی شاہ نے انصاف کی فوری فراہمی کےلئے دفتر پولیس شکایات سیل میں عوام کی شکایات اور ان کے مسائل سنے ، ان کے حل کےلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے

اور شکایات کی بروقت رپورٹ طلب کرنے کا بھی حکم دیا۔ اس موقع پر ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ کا کہنا تھا کہ مخصوص وقت کے اندر ہی شکایات کو نمٹایا جائے گا اور فیڈ بیک کےلئے درخواست گذاروں سے بھی رابطہ رکھا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے جس میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی، دفتر کے دروازے تمام شہریوں کیلئے کھلے ہیں اور انکے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیئے جائیں گے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں