مظفرگڑھ۔ 18 نومبر (اے پی پی):ڈی پی اوسید حسنین حیدر کی دیگر پولیس افسران کے ہمراہ شہید اے ایس آئی ملازم حسین کی بیٹی اور بیٹے کی شادی میں شرکت،پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او سید حسنین حیدر نے کوٹ ادو کی تحصیل چوک سرور شہید میں دیگر پولیس افسران کے ہمراہ شہید اے ایس آئی کی بیٹی کی بارات کا استقبال کیا،ڈی ایس پی چوک سرور شہید اظہر سانگی ایس ایچ او صدر سرور شہید انظر سکھیرا، ایس ایچ او سٹی سرور شہید عمران اصف بھی شادی میں شریک ہوئے،شہید ملازم کی بیٹی کی بارات کا پھول کی پتیاں نچھاور کر کے استقبال کیا گیا۔
ڈی پی اوسید حسنین حیدر نے شہید کی بیٹی اور بیٹے کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اج اپنی بیٹی اور بیٹے کی شادی میں شرکت کے لیے ائے ہیں تاکہ ان کو والد کی کمی محسوس نہ ہو،ڈی پی نے شہید کی بیٹی اور بیٹے کو بطور سلامی چیک، گفٹ ہیمپرز اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے،اس موقع پر ڈی پی او نے کہا کہ پولیس کا محکمہ پولیس کے شہدا کی فیمیلیز کو کبھی فراموش نہیں کرے گا،ہمیشہ ان کا خیال رکھے گا، مظفرگڑھ پولیس ایک فیملی کی طرح ہے اور ہم ہر خوشی اور دکھ کی گھڑی میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔