ہری پور۔ 21 اگست (اے پی پی):ہری پور میں سیشن جج کوہستان پر فائرنگ کے معاملہ میں ڈی پی او ہری پور فرحان خان نے نوٹس لیتے ہوئے وقوعہ میں ملوث تین نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
تھانہ سٹی کی حدود میں سیشن جج کوہستان فرید خان پر فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا، مدعی کی رپورٹ پر نامزد ملزمان پر زیر دفعہ 324/34/109 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج ہوا۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی اعجاز علی نے ہمراہ نفری پولیس کارروائی کرتے ہوئے 4 نامزد ملزمان میں سے 3 ملزمان غیور، شبیر پسران فرید خان اور شہباز ولد الیاس ساکنان چھوہر کو گرفتار کر لیا۔ دیگر ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔ مقدمہ میں مزید تفتیش جاری ہے۔