ہری پور۔ 14 فروری (اے پی پی):ڈی پی او ہری پور فرحان خان اور سابق وزیر بلدیات یوسف ایوب خان کا ڈی آر سی سٹی کا دورہ کیا ۔اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن ہری پور جمیل الرحمان ، ڈی ایس پی ہیڈکواٹر طفیل خان ، ڈی ایس پی ٹریفک شہزادی نوشاد گیلانی اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے ۔
چیئرمین ڈی آر سی جاوید کاکڑ (ایس ایس پی ریٹائرڈ )نے ڈی آر سی ممبران ، ڈی آر سی میں نمٹائے جانے والے کیسسز پر بریفنگ دی اور ڈی آر سی سٹی کو درپیش مسائل کے حوالے سے بھی آگاہ کیا ۔ ڈی پی او ہری پور اور سابق وزیر بلدیات نے ترجیحی بنیادوں پر مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔