21.6 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈی پی او ہری پور فرحان خان کی جانب سے پولیس دربار...

ڈی پی او ہری پور فرحان خان کی جانب سے پولیس دربار کا انعقاد کیا گیا

- Advertisement -

ہری پور۔ 12 فروری (اے پی پی):ڈی پی او ہری پور فرحان خان کی جانب سے پولیس دربار کا انعقاد کیا گیا۔ آئی جی پی خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایت پر ڈی پی او ہری پور فرحان خان نے پولیس دربار کا انعقاد کیا گیا ۔ پولیس درباد میں سرکل سٹی کے تھانہ جات اور چوکی شاہ مقصود کے افسران و جوانوں اور لیڈی پولیس نے شرکت کی ۔ ڈی پی او ہری پور نے پولیس افسران و جوانوں اور لیڈی پولیس کو درپیش مسائل سے متعلق سنا اور انکے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے ۔

ڈی پی او ہری پور نے پولیس افسران و جوانوں اور لیڈی پولیس سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ پولیس کا کردار معاشرے میں امن و امان قائم رکھنے اور جرائم کے خاتمے کے لیے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ ہمارا مقصد معاشرے کو مجرموں، دہشت گردی اور دیگر خطرات سے بچانا ہے۔ ہری پور کو جرائم سے پاک کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ ضلع ہری پور پولیس میری فیملی کی حثیت رکھتی ہے ۔میری سپاہ کو درپیش مسائل کے حل اور مذید بہتری کے لیے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ تھانہ جات اور دوران گشت سائیلین کے ساتھ اچھے اخلاق و رویہ سے پیش آئیں ۔ ان کی داد رسی اور کمپلین پر قانون کے مطابق عمل درآمد کو یقینی بنائیں ۔آخر میں ملکی سلامتی اور ہری پور میں امن و امان کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=559659

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں