29.9 C
Islamabad
پیر, مئی 5, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈی پی او ہری پور فرحان خان کے کھلابٹ قتل واقعہ میں...

ڈی پی او ہری پور فرحان خان کے کھلابٹ قتل واقعہ میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کے احکامات جاری

- Advertisement -

ہری پور۔ 5 مئی (اے پی پی):ڈی پی او ہری پور فرحان خان نے کھلابٹ قتل واقعہ میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ تھانہ کھلابٹ کی حدود محلہ انورہ میں 2 مئی 2025کی رات اویس خان علی زئی کو بذریعہ اسلحہ آتشیں قتل کرنے کا افسوسناک واقعہ رونما ہوا۔ ڈی پی او ہری پور فرحان خان نے پیر کو واقعہ کا نوٹس لیا اور کھلابٹ پولیس کی وقوعہ میں ملوث ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے۔

سوشل میڈیا پر اویس علی زئی کے قتل سے متعلق من گھڑت اور بے بنیاد افوائیں گردش کرتی رہیں، اب تک کی تفتیش کے مطابق قتل کا وقوعہ ذاتی رنجش اور عناد کا شاخسانہ نکلا۔ مقتول کے ورثاءکو تفتیش کے تمام زاویوں پر اعتماد میں لیا گیا ہے جنہوں نے پولیس کی تفتیش پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے دو ملزمان پر دعویداری کی ہے۔ پولیس ٹیمیں ملزمان کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592695

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں