ہری پور۔ 8 فروری (اے پی پی):ڈی پی او ہری پور لیفٹینٹ کمانڈر (ر) کاشف آفتاب عباسی نے رات گئے تھانہ خانپور کا دورہ کیا، دورہ کے موقع پر ریکارڈ تھانہ و حوالات کا تفصیلی جائزہ لینے کے ساتھ آئے ہوئے سائلین کے ساتھ سے تھانہ میں ملاقات کی، ان کی شکایت اور پولیس رویہ سے پوچھ گچھ کی جنہوں نے پولیس کے رویہ و قانونی کے مطابق تعاون کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا۔
تفتیشی افسران تھانہ سے زیر تفتیش مقدمات سے متعلق دریافت کی۔ انچارج انوسٹی گیشن تھانہ نے مقدمات کے حوالہ سے ڈی پی او ہری پور کو تفصیلی بریف کیا۔ بعد ازاں ڈی پی او ہری پور نے سائلین کا تھانہ سٹاف پر اطمینان کا اظہار کرنے پر محرر سٹاف اور دیگر نفری پولیس کو شاباش دی اور ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ بھی اسی طرح تھانہ میں آئے ہوئے سائلین کے ساتھ اچھے رویہ اور اخلاق سے پیش آئیں، ان کے مسائل قانون کے مطابق حل کرنے کیلئے اپنے وسائل بروئے کار لائیں۔
ڈیوٹی پر جانے والے ڈیوٹی پر جانے والے افسران و جوانوں کو ان کی اپنی حفاظت کیلئے بُلٹ پروف جیکٹ و ہیلمٹ دینے کے ساتھ ان کو پہننے کی بھی تلقین کریں، تھانہ کے ریکارڈ کو منٹین کرنے اور صفائی کا بھی خاص خیال رکھیں، بدعنوانی و کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ تفتیشی افسران مقدمات میں تفتیش کے عمل کو میرٹ کی بناء پر یقینی بناتے ہوئے مظلوم کی دادرسی کریں اور ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانے کیلئے اپنے وسائل بروئے کار لائیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=294526