23 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومتجارتی خبریںڈی پی ایس ورلڈ پاکستان 2025ءکامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

ڈی پی ایس ورلڈ پاکستان 2025ءکامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

- Advertisement -

لاہور۔27جولائی (اے پی پی):ساتویں بین الاقوامی ڈیجیٹل پرنٹنگ اور سائن ایج نمائش، ڈی پی ایس ورلڈ پاکستان 2025، تین روزہ جدت، نیٹ ورکنگ اور کاروباری اشتراک کے بعد ایکسپو سینٹر لاہور میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی۔فیکٹ ایگزیبیشنز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے زیرِ اہتمام اس نمائش میں 100سے زائد قومی و بین الاقوامی کمپنیوں نے حصہ لیا جبکہ ہزاروں تجارتی وزیٹرز نے ایونٹ میں شرکت کی۔

نمائش میں جدید ڈیجیٹل پرنٹرز، ڈسپلے سکرینز، لیزر کٹنگ مشینیں، سپیشل انکس اور سمارٹ سائن ایج سسٹمز سمیت دنیا بھر سے جدید ٹیکنالوجیز پیش کی گئیں۔لائیو ڈیمانسٹریشنز اور پراڈکٹ لانچز کے ذریعے یہ ایونٹ مختلف شعبوں میں نئی جدت لانے اور جدید سلوشنز اپنانے کیلئے ایک موثر پلیٹ فارم ثابت ہوا۔

- Advertisement -

اس موقع پر فیکٹ ایگزیبیشنز کے سی ای او سلیم خان تنولی نے کہا کہ ڈی پی ایس ورلڈ پاکستان کا کامیاب انعقاد نہ صرف ٹیکنالوجی اور صنعت کو قریب لانے میں مددگار ثابت ہوا بلکہ اس نے پاکستان کو خطے میں ایک ابھرتے ہوئے ڈیجیٹل پرنٹنگ اور سائن ایج حب کے طور پر اجاگر کیا۔

یہ نمائش ملک میں جدیداور پائیدار پرنٹنگ ٹیکنالوجی کو اپنانے کی راہ ہموار کرتی ہے، جو مستقبل میں صنعت کیلئے ترقی اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کریگی۔تین روزہ جاری نمائش نے کاروباری اداروں کے لیے نئے معاہدوں اور مقامی مینوفیکچرنگ میں تعاون کے دروازے کھولے، جس سے ملک میں ڈیجیٹل پرنٹنگ اور سائن ایج انڈسٹری کے فروغ کی نئی راہیں متعین ہوئیں۔مستقبل میں یہ نمائش پاکستان کی معیشت کو فروغ دینے اور عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مزید مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں