23.7 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومکھیل کی خبریںڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 سیزن 4 کا آغاز 2...

ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 سیزن 4 کا آغاز 2 دسمبر سے ہوگا، شیڈول جاری

- Advertisement -

دبئی۔3ستمبر (اے پی پی):خلیج کا سب سے بڑا کرکٹ ایونٹ ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 سیزن 4 یکم دسمبر سے شروع ہو رہا ہے۔ افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن دبئی کیپٹلز اور ڈیزرٹ وائپرز آمنے سامنے ہوں گے۔ یہ مقابلہ گزشتہ سیزن کے یادگار فائنل کا ری میچ ہوگا جس میں کیپٹلز نے آخری اوور میں سنسنی خیز انداز میں فتح حاصل کرتے ہوئے اپنی پہلی ٹرافی جیتی تھی۔افتتاحی میچ 2 دسمبر کو شام ساڑھے 6 بجے دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

شائقین کرکٹ کو ایک بار پھر دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کی توقع ہے۔سیزن 4 میں کل 34 میچز کھیلے جائیں گے۔ دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم 15 میچز کی میزبانی کرے گا۔ ابوظہبی کا زید کرکٹ سٹیڈیم 11 میچز اور شارجہ کرکٹ سٹیڈیم 8 میچز کا میزبان ہوگا۔دوسرے میچ میں شارجہ میں شارجہ واریئرز اور ابوظہبی نائٹ رائیڈرز آمنے سامنے ہوں گے۔ اس کے بعد سابق چیمپئن گلف جائنٹس اور ایم آئی ایمریٹس دبئی میں مدمقابل ہوں گے۔ لیگ سٹیج کے 30 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل کی ٹاپ 4 ٹیمیں پلے آف مرحلے میں جگہ بنائیں گی۔یہ ایونٹ ایک بار پھر خطے کے کرکٹ شائقین کے لئے سنسنی اور تفریح سے بھرپور لمحات لے کر آئے گا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں