ڈی ڈی ای اوایجوکیشن(زنانہ) سمبڑیال كاگورنمنٹ گرلز پرائمری سکول جیٹھیکے نمبر2 اور گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول ہدوکے کا دورہ

99

سمبڑیال۔ 05 مئی (اے پی پی):ڈی ڈی ای اوایجوکیشن(زنانہ)سمبڑیال فرخندہ یاسمین نے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول جیٹھیکے نمبر2 اور گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول ہدوکے کا دورہ کیا۔دورہ کے دوران انہوں نے استاتذہ کی حاضری ،کلاس رومز کا جائزہ ،صفائی اور تعلیمی معیار کو چیک کیا۔

انہوں نے اساتذہ کو ہدایت کی کہ چھوٹے بچوں کی پڑھائی پر خاص توجہ دیں کیونکہ اگر بچوں کی بنیاد مضبوط ہوتو وہ آگے جاکر کامیابی کی بلندیوں کو چھوتے ہیں اور اپنے اساتذہ کا نام روشن کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی معاشرہ تعلیم کے بغیر ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتا لہٰذا بچوں کی تعلیم پر خاص توجہ دی جائے۔