کوئٹہ۔ 06 جنوری (اے پی پی):ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پیر کے روز بلوچستان کے ضلع ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت4.4ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی زمین میں 34کلومیٹر تھی۔