ژینگ سیوئی اور ہوانگ یاکیونگ پیرس اولمپکس بیڈمنٹن ایونٹ مکسڈ ڈبلز فائنل میں پہنچ گئے

126
Paris Olympics

پیرس۔2اگست (اے پی پی):چین کے نامور شٹلر ژینگ سیوئی اور ان کی ہم وطن جوڑی دار ہوانگ یاکیونگ پر مشتمل چینی جوڑی پیرس اولمپکس بیڈمنٹن ایونٹ میں مکسڈ ڈبلز مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئے ۔چین کے نامور شٹلر ژینگ سیوئی اور ان کی ہم وطن جوڑی دار ہوانگ یاکیونگ نے مکسڈ ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں یوٹا وتنابےاور ان کی ہم وطن جوڑی دار اریسا ہیگاشینو پر مشتمل جاپانی جوڑی کو شکست دی۔

پیرس اولمپکس گیمز 2024 میں بیڈمنٹن ایونٹ جاری ہے جس میں شائقین کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔ بیڈمنٹن کے مکسڈ ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میچ میں چین کے نامور شٹلر ژینگ سیوئی اور ان کی ہم وطن جوڑی دار ہوانگ یاکیونگ پر مشتمل چینی جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف یوٹا وتنابےاور ان کی ہم وطن جوڑی دار اریسا ہیگاشینو پر مشتمل جاپانی جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 14-21 اور 15-21سے شکست دی۔چین کے نامور شٹلر ژینگ سیوئی اور ان کی ہم وطن جوڑی دار ہوانگ یاکیونگ پر مشتمل چینی جوڑی کا طلائی تمغہ کے لئے میچ کورین جوڑی سے ہوگا۔