ژینگ کنوین اور کوکوگف اٹالین اوپن ٹینس ویمنزسنگلز سیمی فائنل میں داخل

116

روم۔15مئی (اے پی پی):چین کی ٹینس کھلاڑی ژینگ کنوین اور امریکی ٹینس سٹار کوکوگف اپنی فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی ۔22 سالہ چین کی ٹینس کھلاڑی ژینگ کنوین نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں 27 سالہ بیلاروسی ٹینس سٹار تین گرینڈ سلام کی چیمپئن اور عالمی نمبر ون آریانا سبالینکا کو شکست دے کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ ٹاپ فور رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔

21 سالہ امریکی ٹینس سٹار کوکوگف نے ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میچ میں روسی حریف کھلاڑی میرا اینڈریوا کو شکست دی ۔ اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ اٹلی میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔22 سالہ چین کی ٹینس کھلاڑی ژینگ کنوین نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں 27 سالہ بیلاروسی ٹینس سٹار تین گرینڈ سلام کی چیمپئن اور عالمی نمبر ون آریانا سبالینکا کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 3-6 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا،

جہاں چین کی فاتح کھلاڑی کا مقابلہ امریکی حریف ٹینس کھلاڑی کوکو گف سے ہوگا۔کوارٹرفائنل رائونڈ کے ایک اور میچ میں21 سالہ امریکی ٹینس سٹار کوکوگف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روسی حریف کھلاڑی میرا اینڈریوا کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں4-6 اور 6-7(5-7) سے ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔