کئی ممالک میں زرعی پیداوار میں اضافہ کیلئے آرگینک طریقہ کاشتکاری کا فروغ، یورپ میں آرگینک کاشتکاری کارقبہ ایک کروڑ ہیکٹرسے متجاوز

203
Organic method of farming
Organic method of farming

فیصل آباد۔ 26 اگست (اے پی پی):دنیا کے کئی ممالک نے زرعی پیداوار میں اضافے کیلئے آرگینک طریقہ کاشتکاری کا فروغ شروع کردیا ہے جبکہ یورپ میں آرگینک کاشتکاری کارقبہ ایک کروڑ ہیکٹر، لاطینی امریکہ میں 80لاکھ ہیکٹر، ایشیا میں 30لاکھ ہیکٹر، افریقہ میں 10لاکھ ہیکٹر سے تجاوز کرگیا ہے نیز کیمیائی کھادوں اور جراثیم کش ادویات کے بغیر نامیاتی کاشتکاری میں بھی تین گنا اضافہ ہو گیاہے۔

جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے بتایا کہ کیمیائی کھادوں اور جراثیم کش ادویات کے بغیر نامیاتی کاشتکاری میں تین گنا اضافہ خوش آئندہے جبکہ دنیابھر کے کئی ممالک زرعی پیداوار میں اضافے کیلئے آرگینک طریقہ کاشتکاری کو فروغ دے رہے ہیں جس سے زرعی اجناس کی بمپر کراپس حاصل ہو رہی ہیں جو زہروں کے مضراثرات سے بھی پاک ہیں۔

ماہرین زراعت نے بتایاکہ نامیاتی فصلوں کی کاشتکاری کو فروغ دینے سے زرعی اجناس پر اٹھنے والے بے تحاشہ اضافی اخراجات میں بھی کمی واقع ہوئی ہے جبکہ کاشتکاروں کی اکثریت فصلوں کی کاشت میں رد وبدل کرکے قدرتی طریقوں کی کاشتکاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ آرگینک فارمنگ سے صحت عامہ اور ماحولیات پر مثبت اثرات بھی دیکھنے میں آئے ہیں۔