کابلی چنے کے بڑھتے ہوئے استعمال کے پیش نظر کاشتکار جدید ٹیکنالوجی استعمال کر کے پیداوار میں اضافہ کر سکتے ہیں،محکمہ زراعت

98
محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو پیاز کی پنیری رواں ماہ کھیتوں میں منتقل کرنے کی ہدایت

فیصل آباد۔ 18 ستمبر (اے پی پی):کابلی چنے کے بڑھتے ہوئے استعمال کے پیش نظر ملکی ضروریات پوری کرنے کیلئے محکمہ زراعت نے ملک میں کابلی چنے کی پیداوار میں اضافہ کیلئے کاشتکاروں کو جدیدسفارشات سے آگاہ کرنے کیلئے خصوصی مہم کا آغازکردیا ہے تاکہ جدید پیداواری ٹیکنالوجی کے استعمال کے باعث چنے کی اوسط پیداوار جو اس وقت 5من فی ایکڑ کے قریب ہے میں اضافہ کرکے چنے کی درآمد پر خرچ کیاجانیوالا قیمتی زرمبادلہ بچا یا جا سکے۔

نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایاکہ خصوصی شعور و آگاہی مہم کے دوران چنے کے زیر کاشت رقبہ میں اضافہ کیلئے کاشتکاروں کو ترغیب دی جا رہی ہے کیو نکہ جہاں ملک میں کابلی چنے کے استعمال میں اضافہ ہواہے وہیں چنے کی دال بھی خاص اہمیت اختیار کرچکی ہے۔انہوں نے بتایاکہ چنے کے کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے 5ایکڑ رقبہ پر چنے کی کاشت پر فی ایکڑ 2ہزار روپے سبسڈی بھی دی جائے گی۔