کابل میں جشن نوروز کی تقریبات میں دھماکے، 6 افراد ہلاک، 23 زخمی

132

کابل ۔ 21 مارچ (اے پی پی) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں نئے ایرانی سال کے تہوار جشن نوروز کی تقریبات میں دھماکوں کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ شدت پسندوں کی جانب سے دارالحکومت میں منعقدہ نوروز کی تقریبات اور شہری آبادی پر مارٹر بموں سے حملے کئے گئے جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہو گئے ہیں۔ افغان وزارت دفاع کے مطابق حملہ آوروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔