کابل۔ 15 دسمبر (اے پی پی) افغانستان کے دارلحکومت کابل میں ہفتہ کو پاک چین افغانستان سہہ فریقی مذاکرات کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔اعلامیے کے مطابق افغان وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی نے اجلاس کی صدارت کی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے شرکت کی۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تینوں ممالک ہر قسم کی دہشتگردی کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کرکے اس کوجڑ سے ختم کرنے پر متفق ہوگئے ہیں، سیکیورٹی اور انسداد دہشتگردی کیلئے سہہ فریقی تعاون مستحکم کیا جائیگا، اعلامیہ کے مطابق منشیات سمگلنگ اور دہشتگردی کی مالی معاونت کے نیٹورک کو توڑا جائیگا، دہشتگردی کی مالی معاونت، بھرتی، تربیت کا خاتمہ کیا جائیگا، انسداد دہشتگردی کیلئے استعداد کار میں اضافہ کیا جائے گا۔ اعلامیہ کے مطابق انٹرنیٹ سے دہشتگردی کے پھیلاو کی روکتھام، انتہا پسندی کا خاتمہ کیا جائے گا جس پر تینوں ممالک متفق ہیں، کسی کو اپنی سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال نہیں کرنے دیں گے،تمام نکات پر مبنی جامع مفاہمتی یادداشت پر تینوں ممالک کے دستخط، پاک، افغان، چین مشترکہ انداز میں سیاسی اعتماد قائم کریں گے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ افغان مفاہمتی عمل، ترقیاتی تعاون اور رابطہ بڑھایا جائے گا، افغان امنگوں کے مطابق افغان مفاہمتی عمل کی علاقائی و عالمی سطح پر حمایت کی جائے گی،پاکستان اور چین نے افغان صدر کے جامع امن منصوبے کو سراہا، اعلامیہ کے مطابق تمام ممالک کا افغان طالبان سمیت تمام فریقین کو تشدد ختم، امن عمل کا حصہ بننے پر زور دیا ہے،تینوں ممالک کے مابین سماجی، معاشی و اقتصادی ترقی کے جامع فریم ورک پر اتفاق کیا گیا،تینوں ممالک تعلقات مضبوط، ربط و تعاون میں اضافہ کریں گے۔اعلامیہ کے مطابق چین کے ایک سڑک، ایک رستہ.. بی آر آئی منصوبے کی حمایت کی گئی ، افغانستان پر علاقائی اقتصادی تعاون کانفرنس کی مکمل حمایت کا اعادہ، تینوں ممالک اقتصادی ترقی کیلئے مشترکہ اقدامات پر متفق ہیں۔ مشترکہ اعلامیہ کے مطابق تبادلہ پروگرامز، استعداد کار میں اضافہ، رابطہ، روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر اتفاقکیا گیا،چین ،پاک افغان سرحد پر غلام خان پر ویزہ مراکز، پانی ترسیل کے منصوبے شروع کریگا، چین، چمن اور سپن بولدک میں کولڈ سٹوریج سہولیات تعمیر کریگا، چین، پاکستان اور افغانستان کو بڑے توانائی اور ربط منصوبوں میں بھی مدد دیگا، کوئٹہ، قندھار ریلوے، پشاور، کابل موٹروے اور ریلوے منصوبوں کی تعمیر ہو گی۔اعلامیہ کے مطابق پاکستان، چین کی افغان پارلیمانی انتخابات کی کامیاب تکمیل پر مبارکباددی گئی،صدارتی انتخاب 2019ءکے انعقاد کیلئے افغان حکومت کی کاوشوں کی تعریف، پاک،افغان،چین نائب وزرائے خارجہ کی سطح پر تذویراتی مذاکرات جلد منعقد ہوں گے، نائب وزرائے خارجہ سطح پر انسداد دہشتگردی اور سیکیورٹی مذاکرات کا بھی جلد انعقاد ہو گا، پاک، افغان، چین تیسرے وزرائے خارجہ سہہ فریقی مذاکرات 2019ء میں اسلام آباد میں منعقد ہوں گے۔
کابل میں پاک، چین افغانستان سہہ فریقی مذاکرات کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا
- Advertisement -
- Advertisement -
متعلقہ خبریں