کابل۔27اکتوبر (اے پی پی):افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستانی سفارتخانے نے جمعہ کو مقبوضہ جموں کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کےخلاف یوم سیاہ منایااور غیر قانونی بھارتی قبضے کے خلاف مزاحمت میں جموں و کشمیر کے عوام کی قربانیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد پاکستان کا قومی ترانہ بجایا گیا۔
صدر، وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔اس موقع پر بھارتی قابض افواج کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں نہتے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر ایک دستاویزی فلم بھی چلائی گئی۔اپنے خطاب میں مشن کے سربراہ سفیر عبید الرحمان نظامانی نے کشمیریوں کی حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں ان کی غیر متزلزل سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت کا اعادہ کیا۔