
اسلام آباد۔5دسمبر (اے پی پی):دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستانی سفارت خانے کے ہیڈ آف مشن عبید الرحمان نظامانی مشاورت کے لیے پہلے سے طے شدہ دورے پر پاکستان میں ہیں۔
ترجمان نے یہ بات پیرکو ایک بیان میں کہی۔ عبید الرحمان نظامانی جمعہ کو افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستانی سفارت خانے پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں محفوظ رہے۔
پاکستان نے ہفتہ کو افغان ناظم الامور کو طلب کرکے پاکستان کی گہری تشویش اور غم و غصے سے آگاہ کیا تھا۔