اسلام آباد۔2نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہے کہ دہائیوں سے ایک نا انصافی کا نظام جو چلا آ رہا تھا،
جس سے اسلام آباد کے عام عوام سے جبراً کم لاگت میں زمین لے کر طاقت ور طبقے میں تقسیم کی جاتی تھی،آج اس نظام کو ختم کرنے کی منظوری کابینہ نے دے دی۔اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ایسا انصاف پر مبنی عوام دوست فیصلہ صرف عمران خان کی حکومت ہی کر سکتی ہے۔