کابینہ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 38 ارب 22کروڑ روپے جاری

215

اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں کابینہ ڈویژن کے لئے مجموعی طور پر اب تک38 ارب 22کروڑ روپے کے فنڈزجاری کردیئے ہیں،پلاننگ کمیشن کے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران47ارب80 کروڑ سے زائدکے فنڈز مختص کئے ہیں۔