اسلام آباد۔6مئی (اے پی پی):وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات وخصوصی اقدامات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں ریونیو ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 49 ارب 94کروڑ روپے سے زیادہ کے فنڈز جاری کردئیے ہیں۔حکومت نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی کاموں میں اس ڈویژن کےلئے68ارب روپے سے زیادہ کے فنڈز مختص کئے ہیں۔