کابینہ ڈویژن کے لیے 17 ارب 77 کروڑ روپے سے زائد فنڈز جاری

132
Cabinet Division
Cabinet Division

اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):وزارت منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی منصوبوں میں اب تک کابینہ ڈویژن کے لیے 17 ارب 77 کروڑ روپے سے زائد فنڈز جاری کر دیئے ۔

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اب تک 19 لاکھ روپے منصوبوں پر خرچ کئے گئے ہیں ۔حکومت نے رواں مالی سال کے دوران ملک میں اس ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 50ارب روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں ۔