29.9 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومقومی خبریںکابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے فیصلے کی روشنی میں پہلے مرحلے میں...

کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے فیصلے کی روشنی میں پہلے مرحلے میں پی آئی اے،فرسٹ وویمن بینک، ہائوس بلڈنگ فنانس کارپوریشن،زرعی ترقیاتی بینک ، پاکستان انجینئرنگ کمپنی،آئیسکو، گیپکو، فیسکو اور سندھ انجینئرنگ لمیٹڈ کی نجکاری کی جائے گی

- Advertisement -

اسلام آباد۔12مئی (اے پی پی):قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے فیصلے کی روشنی میں پہلے مرحلے میں پی آئی اے،فرسٹ وویمن بینک، ہائوس بلڈنگ فنانس کارپوریشن،زرعی ترقیاتی بینک ، پاکستان انجینئرنگ کمپنی،آئیسکو، گیپکو، فیسکو اور سندھ انجینئرنگ لمیٹڈ کی نجکاری کی جائے گی،کابینہ کمیٹی برائے نجکاری نے 2 اگست 2024ء کو ہونیوالے اجلاس 24 اداروں کی نجکاری کی منظوری دی ہے۔

پیر کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات میں وزارت نجکاری نے بتایا کہ 24 اداروں کی تین مراحل میں نجکاری کی جائے گی،فیز ون میں ایک سال کے اندر فیز 2 میں ایک سے تین سال میں جبکہ فیز تھری میں 3 سے 5 سال میں نجکاری کی جائے گی۔وزارت نجکاری نے بتایا کہ فیز ون میں پی آئی اے ، فرسٹ وویمن بینک، ہائوس بلڈنگ فنانس کارپوریشن،زرعی ترقیاتی بینک ، پاکستان انجینئرنگ کمپنی پیکو کی نجکاری کی جائے گی،آئیسکو، گیپکو، فیسکو اور سندھ انجینیرنگ لمیٹڈ کی نجکاری بھی فیز ون میں کی جائے گی۔

- Advertisement -

نجکاری ڈویژن کے مطابق فیز ٹو میں سٹیٹ لائف، پاکستان ری انشورنس کمپنی،سنٹرل پاور جنریشن کمپنی،جامشورو پاور، ناردرن پاور جنریشن اور لاکھڑا پاور جنریشن کمپنی کی نجکاری کی جائے گی۔وزارت نجکاری کی جانب سے بتایا گیا کہ فیز ٹو میں لیسکو، میپکو ہزارہ الیکٹرک ، حیدرآباد الیکٹرک، پشاور الیکٹرک اور سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی کی بھی نجکاری کی جائے گی،فیز تھری میں پوسٹل لائف انشورنس کمپنی کی نجکاری کی جائے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596192

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں