کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پن بجلی کے منصوبے صوبوں، آزاد جموں و کشمیر و گلگت بلتستان کو منتقل کرنے کی اصولی منظوری دیدی

149

اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اے پی پی) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پن بجلی کے منصوبے صوبوں، آزاد جموں و کشمیر و گلگت بلتستان کو منتقل کرنے کی اصولی منظوری دے دی۔ ای سی سی کا اجلاس جمعہ کو وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں ہائیڈرو پاور پراجیکٹس صوبوں، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان، کو منتقل کرنے اور واٹر یوز چارج بڑھانے کی اصولی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں بدر 2 گیس فیلڈ سے 9.5 ایم ایم سی ایف ڈی گیس ایس این جی پی ایل کے لئے مختص کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔