
اسلام آباد۔26مارچ (اے پی پی):کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے کوروناوائرس کی تیسری لہر کے بارے عوام الناس میں شعورواگاہی پھیلانے کے ضمن میں اشتہاری مہم چلانے کے ضمن میں وزارت اطلاعات ونشریات کیلئے ایک ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دیدی ہے۔
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس جمعہ کویہاں وفاقی وزیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت منعقد ہوا، اجلاس میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے بارے میں عوام کوآگاہ رکھنے اوراس حوالہ سے شعوروآگاہی پھیلانے کے ضمن میں مفادعامہ کی خاطر اشتہاری مہم سے متعلق سمری کاجائزہ لیا گیا، ای سی سی نے کوروناوائرس کی تیسری لہر کے بارے عوام الناس میں شعورواگاہی پھیلانے کیلئے وزارت اطلاعات ونشریات کیلئے ایک ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دیدی۔