کاتالان علیحدگی پسندوں کی گرفتاری ماورائے قانون ہے، اقوام متحدہ

75

برسلز۔30مئی(اے پی پی)اقوام متحدہ کے ماہرین نے ہسپانوی علاقے کاتالونیا کے تین علیحدگی پسند لیڈروں کی حراست کو ماورائے قانون قرار دیتے ہوئے ا±ن کی رہائی کی تجویز دی ہے۔ ماہرین کا یہ خصوصی گروپ اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل نے مقرر کیا تھا۔ کاتالان لیڈروں میں خوردی کوئکسارٹ، خوردی سانچیز اور اوریول خوانکیراس شامل ہیں۔ اقوام متحدہ کے ماہرین نے ان تینوں افراد کی ڈیڑھ برس سے زیادہ حراست کو عالی حقوق انسانی کے عالمی اعلامیے اور اقوام متحدہ کے بین الاقوامی اقرار نامہ برائے شہری و سیاسی حقوق کے منافی قرار دیا ہے۔ ہیومن رائٹس کونسل نے یہ ماہرین کا پینل ان مقید تینوں لیڈروں کے وکلا کی پیش کردہ درخواست کی روشنی میں قائم کیا تھا۔