29.4 C
Islamabad
جمعہ, مئی 30, 2025
ہومکھیل کی خبریںکارلوس الکاراز،لورینزو موسیٹی،ہولگررونے اورکیرن خچانوف فرنچ اوپن ٹینس مینز سنگلز کے تیسرے...

کارلوس الکاراز،لورینزو موسیٹی،ہولگررونے اورکیرن خچانوف فرنچ اوپن ٹینس مینز سنگلز کے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئے

- Advertisement -

پیرس۔29مئی (اے پی پی):ہسپانوی ٹینس سٹار ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ اور دفاعی چیمپئن کارلوس الکاراز ،اٹلی کے ٹینس کھلاڑی لورینزو موسیٹی،ڈنمارک کے ٹینس سٹار ہولگررونے اور روسی ٹینس کھلاڑی کیرن خچانوف اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے اے ٹی پی فرنچ اوپن ٹینس میں مینز سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئے جبکہ ناروے کے ٹینس سٹار کیسپر رڈ دوسرے رائونڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد اور یونانی ٹینس سٹار سٹیفانوس بھی ہار کر مردوں کےسنگلز مقابلوں سے باہر ہوگئے۔ سال کے دوسرے گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارلحکومت پیرس میں جاری ہیں ، جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں ہسپانوی ٹینس سٹار ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ اور دفاعی چیمپئن کارلوس الکاراز نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ہنگری کے حریف ٹینس کھلاڑی فیبیان ماروزان کو 1-6، 6-4، 1-6 اور 2-6سے شکست دی، جہاں فاتح کھلاڑی کا تیسرے رائونڈ میں مقابلہ بوسنیا ہرزیگوونیاکے حریف کھلاڑی دمیر جمہور سے ہوگا۔ مینز سنگلز دوسرے رائونڈ کے ایک اور میچ میں اٹلی کے ٹینس کھلاڑی لورینزو موسیٹی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کولمبیا کے حریف کھلاڑی دانیال الٰہی گالان ریوروس کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6، 0-6 اور 4-6 سےشکست دے کر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا،جہاں اٹلی کے فاتح کھلاڑی کا مقابلہ ارجنٹائن کے حریف ٹینس کھلاڑی ماریانو نیوون سے ہوگا۔

- Advertisement -

ڈنمارک کے ٹینس سٹار ہولگررونے نے بھی دوسری رکاوٹ عبور کرلی،انہوں نے مینز سنگلز دوسرے رائونڈ کے میچ میں امریکی حریف کھلاڑی ایمیلیو ناوا کو 3-6، 6-7(5-7)اور 3-6 سے مات دی۔دوسرے رائونڈ کے ایک اور میچ میں روسی ٹینس کھلاڑی کیرن خچانوف نے آسٹریاکے حریف کھلاڑی سیباسٹین آفنر کو سخت مقابلے کے بعد 5-7، 6-3، 5-7، 6-4 اور 2-6 سے ہرا کر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔

ناروے کے ٹینس سٹار کیسپر رڈ کو دوسرے رائونڈ میں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرناپڑا ،ان کو پرتگال کے کھلاڑی نونو بورجیس نے شکست دی اور یونانی ٹینس سٹار سٹیفانوس بھی دوسرے رائونڈ میں ہار کر مردوں کےسنگلز مقابلوں سے باہر ہوگئے، ان کو اٹلی کے حریف کھلاڑی میٹیو گیگانٹے نے مات دی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=602567

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں