23.8 C
Islamabad
بدھ, جون 4, 2025
ہومکھیل کی خبریںکارلوس الکاراز،لورینزو موسیٹی نے اورٹامی پال فرنچ اوپن ٹینس مینز سنگلز کے...

کارلوس الکاراز،لورینزو موسیٹی نے اورٹامی پال فرنچ اوپن ٹینس مینز سنگلز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

- Advertisement -

پیرس۔2جون (اے پی پی):ہسپانوی ٹینس سٹار ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ اور دفاعی چیمپئن کارلوس الکاراز ،اٹلی کے ٹینس کھلاڑی لورینزو موسیٹی اور امریکی ٹینس کھلاڑی ٹامی پال اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے اے ٹی پی فرنچ اوپن ٹینس میں مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے جبکہ ڈنمارک کے ٹینس سٹار ہولگررونے اور امریکا کے ٹینس سٹار بینجمن ٹوڈ شیلٹن ٹاپ 16 رائونڈ میں شکست کے بعد مردوں کےسنگلز مقابلوں سے باہر ہوگئے۔ سال کے دوسرے گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارلحکومت پیرس میں جاری ہیں ، جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

مینز سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں ہسپانوی ٹینس سٹار ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ اور دفاعی چیمپئن کارلوس الکاراز نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے امریکا کے ٹینس سٹار بینجمن ٹوڈ شیلٹن کو 6-7(8-10)،3-6، 6-4اور 4-6سے شکست دی، جہاں فاتح کھلاڑی کا کوارٹر فائنل رائونڈ میں مقابلہ امریکی کھلاڑی ٹامی پال سے ہوگا۔

- Advertisement -

مینز سنگلز ٹاپ 16 رائونڈ کے ایک اور میچ میں امریکا کے ٹینس کھلاڑی ٹامی پال نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلین حریف کھلاڑی الیکسی پوپیرین کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6، 3-6 اور 3-6 سے ہرا کر ٹاپ 8 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔اٹلی کے ٹینس کھلاڑی لورینزو موسیٹی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈنمارک کے ٹینس سٹار ہولگررونے کو 5-7، 6-3،3-6 اور 2-6سےشکست دے کر کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا،جہاں اٹلی کے ٹینس کھلاڑی لورینزو موسیٹی کا مقابلہ امریکی حریف کھلاڑی فرانسس تیافو جونیئر سے ہوگا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=604130

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں