32.7 C
Islamabad
بدھ, اپریل 16, 2025
ہومکھیل کی خبریںکارلوس الکاراز اور کیسپر رڈ بارسلونا اوپن ٹینس مینز سنگلز کا فاتحانہ...

کارلوس الکاراز اور کیسپر رڈ بارسلونا اوپن ٹینس مینز سنگلز کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں داخل

- Advertisement -

بارسلونا۔16اپریل (اے پی پی):سپین کے نامور ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ کارلوس الکاراز اور ناروے کے ٹینس سٹار اور ایونٹ کے دفاعی چیمپئن کیسپر رڈ اے ٹی پی بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے ۔ 21 سالہ ہسپانوی ٹینس سٹار کارلوس الکاراز نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میچ میں حریف امریکی کھلاڑی ایتھن کوئن کو شکست دے کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا جبکہ دفاعی چیمپئن کیسپر رڈ نے پہلے رائونڈ کے میچ میں کولمبین حریف کھلاڑی ڈینیئل گیلان ریوروس کو شکست دی ۔

بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 72 واں ایڈیشن ریئل کلب ڈی ٹینس بارسلونا ، سپین میں جاری ہے ،جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔ مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میچ میں سپین کے نامور ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ کارلوس الکارازنے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف امریکی کھلاڑی ایتھن کوئن کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 6-7(6-8)سے شکست دے کر نہ صرف ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کردیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا،جہاں ان کا مقابلہ جمہوریہ چیک کے حریف کھلاڑی لاسلو جیرے سے ہوگا۔

- Advertisement -

ایک اور میچ میں ناروے کے ٹینس سٹار اور ایونٹ کے دفاعی چیمپئن کیسپر رڈ کے ٹینس سٹار ہولگررونے نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے کولمبین حریف کھلاڑی ڈینیئل گیلان ریوروس کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 3-6 سے ہر اکر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔\932

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=582552

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں