اوہائیو۔16اگست (اے پی پی): سپین کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک کارلوس الکاراز سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔
سال کے چوتھے گرینڈ سلام یو ایس اوپن سے قبل وارم اپ ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز کے دوسرے رائونڈ میں 20 سالہ ہسپانوی ٹینس سٹار کارلوس الکاراز نے آسٹریلوی حریف کھلاڑی جورڈن تھامسن کو شکست دے کر ایونٹ کا نہ صرف فاتحانہ آغاز کر دیا بلکہ تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔امریکی ریاست اوہائیو کے شہر سنسناٹی میں جاری ایونٹ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے ،
جس کے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں کارلوس الکاراز نے دلچسپ مقابلے کے بعد آسٹریلوی حریف کھلاڑی جورڈن تھامسن کو 5-7، 6-4 اور 3-6 سے ہرا کر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔