لندن۔15جولائی (اے پی پی):سپین کے شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور دفاعی چیمپئن کارلوس الکاراز نے ٹائٹل کا کامیاب دفاع کرتے ہوئے مسلسل دوسری مرتبہ ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ 21سالہ سپین کے شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور دفاعی چیمپئن کارلوس الکاراز نے مینز سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں 24گرینڈ سلام ٹائٹل کے فاتح ، سربیا کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹاراور سیکنڈ سیڈڈ نوویک جوکووچ کو شکست دے کر مجموعی طور پر چوتھا گرینڈ سلام ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملے ۔
مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں تین گرینڈ سلام ٹائٹلز کے چیمپئن اور میگا ایونٹ کے دفاعی چیمپئن 21 سالہ ہسپانوی ٹینس سٹار کارلوس الکاراز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے37 سالہ سربیا کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹاراور سیکنڈ سیڈڈ نوویک جوکووچ کوسٹریٹ سیٹس میں ٹائی بریک پر 2-6 ،2-6 اور 6-7(4-7) سے شکست دے کر نہ صرف مسلسل دوسری مرتبہ میگا ایونٹ جیت لیابلکہ مجموعی طور پر کیریئر کا چوتھا گرینڈ سلام ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ اس فتح کے ساتھ ہی کارلوس الکاراز نے حریف سربین سٹار نوویک جوکووچ کا 25 واں گرینڈ سلام ٹائٹل جیتنے کو خواب بھی چکناچور کر دیا۔