لندن۔23جون (اے پی پی): سپین کے نامور ٹینس سٹاراور عالمی نمبر دو کارلوس الکاراز اے ٹی پی کوئنز کلب اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ۔ 20 سالہ ہسپانوی کھلاڑی نے مینز سنگلز کے دوسرے رائونڈ میں جمہوریہ چیک کے جیری لہیکا کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ اے ٹی پی کوئنز کلب اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ کے دارالحکومت اور مشہور شہر لندن میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں سپین کے 20 سالہ ٹینس سٹار کارلوس الکاراز نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کے حریف کھلاڑی جیری لہیکا کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 3-6سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ فاتح کھلاڑی کا کوارٹر فائنل میں مقابلہ بلغاریہ کے گریگور دیمتروف سے ہوگا۔\932