کاروباراورسرمایہ کاری کیلئے سازگارماحول کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، امریکی سرمایہ کاروں میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے استفادہ کرنا چاہیے۔وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی یو ایس پاکستان بزنس کونسل سے ملاقات میں گفتگو

121
کاروباراورسرمایہ کاری کیلئے سازگارماحول کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، امریکی سرمایہ کاروں میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے استفادہ کرنا چاہیے۔وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی یو ایس پاکستان بزنس کونسل سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد/واشنگٹن ۔24اکتوبر (اے پی پی):وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکی کمپنیوں کو سرمایہ کار دوست پالیسیوں اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ذریعے فراہم کردہ ون ونڈو سہولت سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دیتے ہوئے کہاہے کہ ملک میں کاروباراورسرمایہ کاری کیلئے سازگارماحول کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔انہوں نے یہ بات واشنگٹن میں یو ایس پاکستان بزنس کونسل (یو ایس پی بی سی) کی قیادت اور اراکین کے ساتھ ظہرانے میں ملاقات کے دوران کہی۔

وزیرخزانہ نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کو گہرا کرنے میں یو ایس پی بی سی کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں 80 سے زائد امریکی کمپنیوں کی موجودگی سے 240 ملین آبادی کی مضبوط مارکیٹ میں منافع بخش مواقع کی عکاسی ہورہی ہے۔انہوں نے امریکی کمپنیوں کو حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ذریعے فراہم کردہ ون ونڈو سہولت سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی اورکہاکہ ملک میں کاروباراورسرمایہ کاری کیلئے سازگارماحول کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔وزیر خزانہ نے وزیر اعظم کی جانب سے یو ایس پی بی سی کو اس سال پاکستان میں کاروباری وفد کی قیادت کرنے کی دعوت کا حوالہ دیا، جس سے پاکستان میں باہمی فائدہ مند شراکت داریوں کو تلاش کرنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے پاکستان میں کام کرنے والی امریکی کمپنیوں کے نمائندوں کے سوالات کا جواب دیا اور انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔