اسلام آباد۔24جولائی (اے پی پی):صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان صنفی مساوات کے لحاظ سے درجہ بندی میں بہت نیچے ہے اور کاروباری برادری اپنے اداروں میں بہترتحفظ کو یقینی بنا کر اپنے خاندان کی خواتین کو کاروبار میں لا سکتی ہے۔ اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان صنفی برابری کے حوالے سے درجہ بندی میں نیچے ہے۔
تمام کاروباری گھرانے اپنے گھرانے کے مردوں کو کاروبارمیں لاتے ہیں، انہوں نے سوال اٹھایا کہ ان کی بیوی، بیٹیاں اور بہو ئیں کہاں ہیں؟ وہ اپنے کاروباری اداروں میں خواتین کو محفوظ ماحول دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حضرت بی بی خدیجہؓ بھی ایک کاروباری خاتون تھیں۔ انہوں نے کہا کہ عورت سے بیزاری کا یہ کلچر اسلامی نہیں ہے۔