پاکستان کو دنیا کی 10 بڑی معیشتوں میں شامل کیا گیا ہے،وزارت خزانہ

اسلام آباد ۔ 2 نومبر (اے پی پی) حکومت کی کاروبار کرنے سے متعلق قومی اصلاحات کی حکمت عملی کے تحت آئندہ دو سال کے دوران ملک میں کاروباری ماحول میں مزید بہتری لائی جائے گی جس سے پاکستان میں مقامی اور غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا۔ یہ قومی حکمت عملی وزارت خزانہ کی قیادت میں متعلقہ وفاقی اور صوبائی محکموں اور اہم اداروں کی مشاورت سے تیار …

اسلام آباد ۔ 2 نومبر (اے پی پی) حکومت کی کاروبار کرنے سے متعلق قومی اصلاحات کی حکمت عملی کے تحت آئندہ دو سال کے دوران ملک میں کاروباری ماحول میں مزید بہتری لائی جائے گی جس سے پاکستان میں مقامی اور غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا۔ یہ قومی حکمت عملی وزارت خزانہ کی قیادت میں متعلقہ وفاقی اور صوبائی محکموں اور اہم اداروں کی مشاورت سے تیار کی گئی ہے جس کے تحت ریگولیٹر تبدیلیوں اور عملدرآمدی اداروں میں ٹیکنالوجی و استعدادکار میں بہتری سے متعلق اصلاحات پر توجہ مرکوز کی گئی جس کا مقصد کاروبار کو آپریشنل کرنے کے طریقہ کار کو سادہ اور آسان بنانا ہے۔

Leave a Reply