کاروں کی درآمدات میں 5.2 فیصد کمی

84
ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 9.95 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 41.90 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد ۔ 3 مارچ (اے پی پی)جنوری 2019ءکے دوران کاروں کی درآمدات میں 5.2 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق جنوری کے دوران کاروں کی درآمدات کا حجم 60.12 ملین ڈالرتک کم ہوگیا جبکہ دسمبر2018ءمیں 63.4 ملین ڈالر مالیت کی کاریں درآمد کی گئیں تھیں۔ اس طرح دسمبر2018ءکے مقابلہ میں جنوری 2019ءکے دوران کاروں کی درآمدات میں3.28 ملین ڈالر یعنی 5فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔