کارکن انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لیں، آزاد کشمیر میں انشاءاﷲ مسلم لیگ (ن) کی اکثریت سے حکومت بنے گی اور خوشحالی، ترقی اور روشنی کے نئے دور کا آغاز ہوگا،ڈاکٹر آصف کرمانی

آزاد کشمیر انتخابات، ناصر ڈار حلقہ ایل اے 30 جموں 1 اور یاسر رشید حلقہ ایل اے 33 جموں 4 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نامزد کارکن انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لیں، آزاد کشمیر میں انشاءاﷲ مسلم لیگ (ن) کی اکثریت سے حکومت بنے گی اور خوشحالی، ترقی اور روشنی کے نئے دور کا آغاز ہوگا،ڈاکٹر آصف کرمانی اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) آزاد کشمیر …

آزاد کشمیر انتخابات، ناصر ڈار حلقہ ایل اے 30 جموں 1 اور یاسر رشید حلقہ ایل اے 33 جموں 4 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نامزد
کارکن انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لیں، آزاد کشمیر میں انشاءاﷲ مسلم لیگ (ن) کی اکثریت سے حکومت بنے گی اور خوشحالی، ترقی اور روشنی کے نئے دور کا آغاز ہوگا،ڈاکٹر آصف کرمانی
اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات کے لئے ناصر ڈار کو حلقہ ایل اے 30 جموں 1 اور یاسر رشید کو حلقہ ایل اے 33 جموں 4 سے مسلم لیگ (ن) کا امیدوار نامزد کر دیا گیا ہے۔ پیر کو جاری بیان کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کی رپورٹ کی روشنی میں پارٹی صدر اور چیئرمین پارلیمانی بورڈ وزیراعظم نواز شریف نے ناصر ڈار اور یاسر رشید کی نامزدگی کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ پارٹی کارکن اپنے امیدواروں کی بھرپور ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم میں حصہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی آزاد کشمیر میں انشاءاﷲ اکثریت سے حکومت بنے گی اور آزاد کشمیر میں خوشحالی، ترقی اور روشنی کے سفر کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ وطن واپسی کے بعد وزیراعظم نواز شریف آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے۔

مزید خبریں

Leave a Reply