چیچہ وطنی۔10فروری (اے پی پی):صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ تحریک انصاف نوجوانوں کی پارٹی ہے جس نے ملک میں تبدیلی لانے اور ادارو ں میں اصلاحات کا مشکل کام شروع کیا ہے،ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوان ان اہداف کی کامیابی میں وزیر اعظم عمران خان کا ہاتھ بٹائیں اور جاری اصلاحات پر عملدر آمد میں بھر پور تعاون کریں تا کہ ملک کو اپنے پاوں پر کھڑا کیا جا ئے،سرکٹ ہاؤس ساہیوال میں پارٹی کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ کارکن تحریک انصاف کا سرمایہ ہیں جن کی عزت اور وقار کو ہر صورت محلوظ خاطر رکھا جائے گا ،پارٹی کارکنو ں کو چاہیے کہ وہ عوام سے قریبی رابطہ رکھیں اور انہیں وزیر اعظم عمران خان کے اصلاحاتی ایجنڈے کے بارے میں بریف کریں ،احمد قیوم چوہدری نے صوبائی وزیر کو کارکنوں کو درپیش مسائل اور پارٹی کی تنظیم سازی سے متعلق بھی آگاہ کیا۔