23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومزرعی خبریںکاشتکارتلوں کی کاشت فوری شروع کرکے 15جولائی تک مکمل کرسکتے ہیں،ماہرزراعت

کاشتکارتلوں کی کاشت فوری شروع کرکے 15جولائی تک مکمل کرسکتے ہیں،ماہرزراعت

- Advertisement -

قصور۔21 جون (اے پی پی):ماہرزراعت وسابق ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع)قصورنویدامجد نے کہاکہ کاشتکارتلوں کی کاشت فوری شروع کرکے 15جولائی تک مکمل کرسکتے ہیں اورچونکہ تل کے بیجوں میں 50فیصد سے زیادہ اعلیٰ خصوصیات کاحامل خوردنی تیل اور تقریباً 22فیصد سے زیادہ اچھی قسم کی پروٹین ہوتی ہے اسی لئے یہ انسانوں اور مویشیوں کے لئے بہترین غذاہے نیز اس کی کھلی دودھ اور گوشت دینے والے جانوروں اور انڈے دینے والی مرغیوں کی بہترین خوراک ہے جبکہ تلوں کا تیل اعلیٰ قسم کے صابن‘عطریات‘کاربن پیپر‘ٹائپ رائٹرکے ربن بنانے کے کام آرہاہے۔

انہوں نے ”اے پی پی“کوبتایا کہ تلوں کی کاشت پر خرچ کم‘رقبہ اور وقت کے حساب سے فی یونٹ آمدنی زیادہ ہوتی ہے جس کی وجہ سے یہ اب ایک بہترین نقدآورفصل کا درجہ اختیار کرگئی ہے۔ انہو ں نے کاشتکاروں کو سفارش کی کہ وہ درمیانی میرا سے بھاری میرازمین جس میں پانی جذب کرنے اور نمی برقرار رکھنے کی صلاحیت ہو میں تلوں کی کاشت کریں۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=370440

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں